جمعہ کی چھٹی ختم، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سے متعلق نیا اعلان

کفایت شعاری مہم
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کی منظوری دی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی حکومت کے ایندھن بچت، کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جمعہ کی چھٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ سرکاری پیٹرول کی مکمل سہولت بحال کردی گئی ہے، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا اقدام بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 3 اور 10 جون سے نافذ بازار بند کرنے کے حوالے سے اوقات کار برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز

دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہالز اور تقریبات کے مراکز رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔

ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیاں، اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز، بیکری، تندور، دودھ کی دکانیں اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں، پیٹرول، سی این جی پمپس، الیکٹرک وہیکل، چارجنگ اسٹیشنز بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جم، اسپورٹس سہولت، آئی ٹی کمپنیز، کال سینٹرز بھی اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔ واضح رہے کہ 9 مارچ 2026 سے پہلے نافذ دیگر کفایت شعاری اقدامات بھی بدستور برقرار رہیں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں