ہنزہ: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیک نام کریم پیپلز پارٹی میں شامل

گلگت بلتستان الیکشن
نیک نام کریم نے اپنی نئی سیاسی وابستگی کے حوالے سے الیکشن کمشنر کو تصدیق نامہ جمع کرایا/فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
ہنزہ (ویب ڈیسک): ہنزہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیک نام کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نیک نام کریم نے اپنی نئی سیاسی وابستگی کے حوالے سے الیکشن کمشنر کو تصدیق نامہ جمع کرا دیا، جسے الیکشن کمشنر نے وصول کر لیا ہے۔

دریں اثنا، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑحی: آزاد کشمیر: ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے آئی پی پی کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی استدعا قبول نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کو مخصوص نشستیں نہ دی جائیں، تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی۔

سیاسی بصرین کے مطابق نیک نام کریم کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں