تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان آج کیا جائے گا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کیا/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published June, 19 2026 |
اسلام آباد (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وعدہ کیا تھا پیٹرول کی مد میں ایک ایک پائی قوم کو لوٹائیں گے، تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ عزت سے نوازا ہے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے، آج پوری دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ پاکستان کا نام گونج رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی پر متفقہ قرارداد منظور ہونی چاہیے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، قومی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے

انہوں نے کہا کہ ایوان متفقہ قرارداد منظور کرے تو دنیا کو اتحاد کا پیغام جائے گا، مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار فیلڈ مارشل کا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، نائب وزیراعظم نے بھی اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالا، انتھک محنت اور خلوص نے پہاڑ جیسی مشکلات کا خاتمہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے گزشتہ رات آدھا گھنٹہ بات ہوئی، ایرانی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، پاکستان اور ایران ہمسایہ ملک نہیں برادر ملک بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہےمہنگائی کوکم سےکم سطح پر لایا جائے، عوام نے جس طرح مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے، قوموں کی زندگی میں اس عزت کی تلاش میں صدیاں گزر جاتی ہیں۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ جاپان سے لے کے سعودی عرب تک، کوالالمپور سے کاسابلانکا تک آج کسی ملک کا نام عزت سے گونج رہا ہے تو وہ پاکستان ہے، سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ہے، جنہوں نے امن کے قیام کے لئے 3 مہینے شبانہ روز انتھک کام کیا، ڈپٹی وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا، اپوزیشن لیڈر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں