جی بی الیکشن: 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

جی بی الیکشن
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 |
اسلا م آباد (ویب ڈیسک): گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آزاد اراکین نے وفاقی وزیرعلیم خان سے ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں میں جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر 3 سے امان علی، جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی اور جی بی 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق شامل ہیں۔

دلپذیر خان کے مطابق ہم چاروں امیدواروں نے گروپ بنا کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی، ہم دیگر آزاد اورایم ڈبلیو ایم کے امیدوار سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر امیدواروں کو بھی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیں گے اور جی بی اسمبلی میں دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں