آج بادل کن شہروں میں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Weather Forecast Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آج موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کراچی کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں سمیت کئی شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے اور مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان موجود ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہر میں تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی جزوی ابرآلود موسم رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر لاہور اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، لاہور میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوائیں تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

کراچی کے شہریوں کیلئے موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی امید ہے، شہر قائد میں آج مطلع ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

 

 

 

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ گزشتہ رات گلشن اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، اسکیم 33 اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں