رہنما مرکزی مسلم لیگ چودھری سرور کا جواں سال بیٹا انتقال کر گیا
رپورٹ کے مطابق مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری سرور کا بیٹا حسین ہاشم حادثے کا شکار ہوا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔
مرحوم حسین ہاشم کی نماز جنازہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے شرکت کی، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ قصوری نے نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی والدہ انتقال کر گئیں
اس موقع پر قاری محمد یعقوب شیخ ، علامہ ناصر مدنی، خالد نیک گجر، فیصل ندیم اور چودھری حمید الحسن گجر شریک ہوئے جبکہ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، حاجی حنیف، شیخ نعیم بادشاہ اور انجینئر عادل خلیق سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی، مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔