پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ، مریم نواز کا اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے دونوں پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے شہید پائلٹس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے قابل فخر ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔