معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا انتقال کر گئے

Dr Muhammad Umar Chapra
فائل فوٹو
Updated | Published June, 14 2026 |
مکہ مکرمہ:(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر سے علمی و معاشی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، ڈاکٹر عمر چھاپرا کو اسلامی معاشیات کے میدان میں ایک نمایاں اور معتبر نام سمجھا جاتا تھا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح مسجد الحرام میں ادا کی گئی جس میں علماء، طلباء اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں انہیں جنت المعلیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی اور اسلامی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی تحقیق اور علمی کام کو اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔

ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1990ء میں شاہ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جو اسلامی دنیا میں ایک انتہائی معتبر اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ ان کی تحریریں اور تحقیقی کام آج بھی دنیا بھر کی جامعات اور ریسرچ اداروں میں حوالہ جاتی حیثیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عمر چھاپرا نے اسلامی معاشیات کے اصولوں کو جدید مالیاتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس موضوع پر متعدد کتابیں اور تحقیقی مقالے تحریر کیے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی عارضی بندش کا اعلان

ان کے انتقال کو علمی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، مختلف تعلیمی اور مالیاتی اداروں نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا کی علمی وراثت آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-14 Petrol (Super) 373.78
2026-06-14 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-14 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں