ثاقب چدھڑ کیخلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا

Saqib Chadhar
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ ایک اور قانونی تنازع میں گھر گئے۔

لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں ان کیخلاف ایک خاتون کی مدعیت میں تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جن میں چیک ڈس آنر ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات ماہ رخ عارف نامی خاتون کی درخواست پر درج کیے گئے۔ ایف آئی آر کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک بینک میں پیش کیے گئے، تاہم اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث تمام چیک ڈس آنر ہو گئے۔

مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور اپنی جائیداد فروخت کرنے کیلئے ثاقب چدھڑ اور اکبر خان نامی شخص سے رابطے میں آئیں۔ خاتون کے مطابق ڈیوس روڈ پر واقع جائیداد کا سودا تقریباً 60 کروڑ روپے میں طے پایا، جس کے عوض انہیں ادائیگی کیلئے متعدد چیک دیے گئے۔

ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ چیک مقررہ وقت پر بینک میں جمع کرانے کے باوجود کلیئر نہ ہو سکے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر بھی انہیں واجبات ادا نہیں کیے گئے اور رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا احتجاج، شاہد خٹک کا حنیف عباسی کو تھپڑ

پولیس نے مقدمات درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ثاقب چدھڑ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں