پی ٹی آئی کا احتجاج، شاہد خٹک کا حنیف عباسی کو تھپڑ
اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ کر وزیرخزانہ پر اچھال دیں/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے سپیکر ڈائس اور وزیراعظم کے ڈیسک کا گھیراؤ کیا، اس موقع پر ایک ریاست دو دستور، نامنظور نامنظور، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو، چور آیا چور آیا کے نعرے لگائے گئے۔
اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ کر وزیرخزانہ پر اچھال دیں، قابل اعتراض نعرے بازی کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، شاہد خٹک نے حنیف عباسی کو تھپڑ مار دیا۔
یہ بھی پڑحیں: پنجاب حکومت کی ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مفت سفری سہولت ختم
اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کروا دیا، اپوزیشن ارکان کے شدید احتجاج کے دوران سارجنٹ ایٹ آرمزنے حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان حفاظتی دیوار بنا دی۔
بعدازاں اپوزیشن ارکان وزیر خزانہ کی تقریر ختم ہونے سے قبل اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔ سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی ممبران نے بجٹ کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے نعرہ بازی کی اور بجٹ کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔