پنجاب حکومت کی ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مفت سفری سہولت ختم

پنجاب حکومت
پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مفت سفری سہولت ختم کر دی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 12 2026 |
لاہور (سنو نیوز): پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مفت سفری سہولت ختم کر دی، جس کے بعد کل 13 جون سے مسافروں کو معمول کے مطابق کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو بس اور الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

جی ایم آپریشن ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں آج رات تک مفت سفری سہولیات میسر رہیں گی، تاہم کل سے تمام مسافروں کو مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ 15 ہزار وظیفہ،پنجاب حکومت نے خواتین کو خوشخبری سنا دی

حکام کے مطابق مفت سفری سہولت اپریل 2026 میں عوامی ریلیف پیکج کے تحت شروع کی گئی تھی، ابتدائی طور پر اس سہولت کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مفت سفر کی سہولت میں مزید توسیع پر بھی غور کیا تھا اور اس حوالے سے سفارشات بھی تیار کی گئی تھیں، تاہم اب اس سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ آنے کے باوجود حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں