وفاقی بجٹ پر مریم نواز کی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد

Maryam Nawaz
فائل فوٹو
Updated | Published June, 12 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو پانچواں وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے ثمرات براہِ راست عام شہری تک پہنچائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ مختلف طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے، صنعتوں کے فروغ اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے، بجٹ میں شامل اصلاحات اور ریلیف اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فلاحی اور ترقیاتی اقدامات پر مشتمل یہ بجٹ معاشرے کے ہر طبقے کو قومی ترقی کے سفر میں شریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ترقی کے ثمرات ملک کے ہر شہری تک پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹے دکانداروں کیلئے ایک فیصد فکس ٹیکس کی تجویز

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر عوامی فلاح اور معاشی بہتری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں