چھوٹے دکانداروں کیلئے ایک فیصد فکس ٹیکس کی تجویز

Small Retailers Tax Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 12 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں چھوٹے دکانداروں کیلئے ایک آسان اور منفرد فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے سے کم کاروباری حجم رکھنے والے دکاندار صرف ایک فیصد فکس ٹیکس ادا کریں گے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت اہل دکاندار اپنی خریداری پر کٹنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ایڈجسٹ بھی کر سکیں گے۔ تاہم ٹیکس گوشوارہ جمع کراتے وقت کم از کم 25 ہزار روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس سکیم کا ایک اہم فائدہ یہ ہوگا کہ فکسڈ ٹیکس نظام اختیار کرنے والے دکانداروں کا معمول کے مطابق آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی ذمہ داری سے بھی استثنا حاصل ہوگا اور پی او ایس مشین نصب کرنے کی شرط بھی لاگو نہیں ہوگی۔

حکومت نے اس سکیم میں شامل دکانداروں کیلئے ایک خصوصی سبز رنگ کی شناختی تختی دینے کی تجویز بھی دی ہے۔ اس تختی پر تصدیقی کیو آر کوڈ موجود ہوگا، جسے دکان کے باہر نصب کیا جا سکے گا۔ حکام کے مطابق ایسی دکانوں میں ایف بی آر اہلکاروں کو معمول کی پوچھ گچھ کیلئے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جس سے تاجروں کو غیر ضروری مداخلت سے تحفظ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

بجٹ تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ اس سکیم کے تحت ٹیکس گوشوارہ انتہائی سادہ اور صرف ایک صفحے پر مشتمل ہوگا۔ مزید برآں یہ فارم اردو سمیت مختلف مقامی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا تاکہ ملک بھر کے چھوٹے کاروباری افراد آسانی سے اسے پُر کر سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں