بلاول بھٹو ن لیگ سے ناراض ہوگئے

Bilawal Bhutto Zardari
فائل فوٹو
Updated | Published June, 12 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے،جس کے باعث بلاول بھٹو نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کورم پورا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمہ داری نہیں ہے, پیپلزپارٹی کی جانب سے صرف ٹوکن حاضری ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی مرضی ہے کہ اجلاس میں جائیں یا نہ جائیں,بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان معاملے پر حکومت سے سخت نالاں ہیں,گلگت بلتستان معاملے پر ن لیگ کا رویہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹھیک نہیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اراکین نے ایوان میں ٹوکن انٹری دی,پیپلزپارٹی اراکین پانی کے مسئلے پر پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے,شازیہ مری اور دیگر خواتین پلے کارڈز کے ساتھ اسپیکر ڈائس کے پاس جمع ہوگئیں,پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین نے سندھی میں نعرے لگائے, جینے کیلئے پانی دو , پیپلزپارٹی کے سندھی میں نعرے,پیپلزپارٹی نے پانی کی قلت پر ایوان میں احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین نے شیر افضل مروت کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاربلاول بھٹو  کو منانے ان کے چیمبر پہنچ گئے ہیں،دونوں رہنما بلاول بھٹو کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں