وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اپنا گھر سکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر سکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے، اگر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے تو اپنے گھر کے زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے قومی اقتصادی سروے 26-2025 جاری کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے اور بینکوں کو اپنا گھر سکیم کی درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے لیے سٹریٹیجک روڈ میپ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ریلویز میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فروغ دیا جائے۔