وفاقی حکومت نے قومی اقتصادی سروے 26-2025 جاری کر دیا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی اقتصادی سروے 26-2025 جاری کر دیا ، جو پورے مالی سال کی کارکردگی بیان کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کا قومی اقتصادی سروے باقاعدہ طور پر جاری کر دیا، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز اور شدید عالمی و علاقائی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے سروے کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سروے پورے مالی سال کی معاشی کارکردگی کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو پورا یقین تھا کہ اس سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، لیکن بدقسمتی سے ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے عالمی حالات اور ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی اور 4 فیصد کا ہدف حاصل نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت بھی سکڑ کر 3.7 فیصد سے کم ہو کر 3.1 فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ امریکہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر نئے ٹیرف کے نفاذ سے بھی عالمی سطح پر شدید معاشی غیر یقینی پیدا ہوئی۔

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں ملک کو شدید معاشی غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا اور ان چیلنجز نے پاکستانی معیشت کی اہلیت کا سخت امتحان لیا، تاہم موجودہ حکومت اپنی بہترین پالیسیوں کی بدولت ان تمام بحرانوں سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب رہی جس کی وجہ سے ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہوئی۔

وزیرِ خزانہ نے معیشت کے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے زرعی شعبے کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی معاشی ترقی کا ہدف 4 فیصد تھا جبکہ حاصل کردہ شرح 3.7 فیصد رہی۔

اسی طرح زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن موسم کی خرابی اور دیگر عوامل کے باعث اس سال یہ شرح 2.9 فیصد تک محدود رہی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت آنے والے مالی سال میں معاشی اصلاحات اور ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-11 Petrol (Super) 377.78
2026-06-11 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-11 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں