ایران جنگ کے دوران امارات سے 3500 پاکستانی بیدخل: حکومت

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ایران امریکہ جنگ کے دوران سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 2024 اور 2025 کے دوران 9 قیدی وطن واپس لائے گئے۔ سپین، پرتگال اور برطانیہ میں سزائے موت کا کوئی قیدی نہیں، ان ممالک میں سزائے موت ختم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے میں اصلاحات کے تحت 100 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا گیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کے تحت قومی گرڈ سے بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ 2030 تک دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی موجود ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-11 Petrol (Super) 377.78
2026-06-11 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-11 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں