گلگت بلتستان انتخابات، پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

گلگت بلتستان انتخابات
گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کر لی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 8 2026 |
گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ سرکاری نتائج کے مطابق 24 میں سے 19 نشستوں کا اعلان ہو چکا ہے، جن میں پیپلز پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ننائج کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو 3 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ 6 نشستوں پر آزاد جب کہ ایک پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف حلقوں کے مکمل سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔

جی بی 1 گلگت ون (سرکاری نتیجہ)

پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 10594 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے شفیق الدین 6316 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 2 گلگت 2 (غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ)

مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان 11204 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد 7376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 3 گلگت 3 (غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ)

آزاد امیدوار سہیل عباس 7853 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب حیدر 7434 ووٹ حاصل کر کے ان کے قریب ترین حریف رہے۔

جی بی 4 نگر ون (سرکاری نتیجہ)

پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ اسلامی تحریک کے محمد ایوب وزیری 6597 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 6 ہنزہ (سرکاری نتیجہ)

آزاد امیدوار نیک نام کریم 6390 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ پی پی کے کرنل (ر) امتیاز الحق 5417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 7 اسکردو ون (سرکاری نتیجہ)

پیپلز پارٹی کے توقیر کے مہدی شاہ 4320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ آئی پی پی کے راجا جلاس 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 8 اسکردو 2 (سرکاری نتیجہ)

ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پی پی کے سید محمد علی شاہ کے سید محمد علی شاہ 10065 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 11 کھرمنگ (سرکاری نتیجہ)
پیپلز پارٹی کے اقبال حسین 5944 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے سید محسن رضوی 4589 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جی بی 12 شگر (سرکاری نتیجہ)
پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم 12944 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ آئی ٹی پی کے راجا اعظم 8682 ووٹ لے کر دوسرے اور ن لیگ کے طاہر شگری 6098 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 18 دیامر 4 (سرکاری نتیجہ)
مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمان 5521 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 4916 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 20 غذر ٹو (سرکاری نتیجہ)
ن لیگ کے عبدالججہان 6917 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پیپلز پارٹی کے نذیر احمد نے 6758 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جی بی 23 گانچھے ٹو (سرکاری نتیجہ)
آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید 4197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔