مولانا عبدالغفور حیدری طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل

و سابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ رات کوئٹہ میں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 6 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ رات کوئٹہ میں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان طبی معائنہ کیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کے مرض کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا ہو، اس سے قبل فروری میں بھی انہیں اسی نوعیت کے مسئلے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج فراہم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کو کیا فوائد ملیں گے؟

مولانا عبدالغفور حیدری جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ایک طویل تجربہ رکھتے ہیں، وہ ماضی میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور مختلف اہم سیاسی و مذہبی تحریکوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت پر مسلسل نگرانی جاری ہے، تاہم فی الحال ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔