آزاد کمشیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

آزاد جموں و کشمیر
سروسز کی معطلی کا فیصلہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 6 2026 |
مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال پر حکومت نے آج سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی یہ پابندی آج سے نافذ العمل ہو گئی ہے اور 12 جون تک برقرار رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے باعث شہریوں کو رابطوں اور آن لائن سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سروسز کی معطلی کا فیصلہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا قیدی فرار

حکام کے مطابق حالات معمول پر آنے اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی جائیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی احتجاج پر اصرار عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی ضد ہے۔