بس اڈوں پر زیادہ کرایہ مانگنے والوں کیخلاف اس نمبر پر شکایت کریں

Bus Fare Overcharging Punjab
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published May, 26 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے مسافروں کو ریلیف دینے اور بس اڈوں پر زائد کرایہ وصولی روکنے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بس اڈوں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور مسافر گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ شہریوں کو عید کے موقع پر اضافی کرایوں اور غیر معیاری سفری سہولیات سے بچایا جا سکے۔

حکومتی ہدایات کے مطابق ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کرنا لازمی ہوگا تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اوورچارجنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ اور متعلقہ بس سٹینڈ کے اجازت نامے منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے دوران فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ کیخلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے مسافروں کی اوور لوڈنگ روکنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔

عوامی سہولت کیلئے بس اڈوں پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1071 قائم کر دی ہے۔ شہری زائد کرایہ وصولی یا دیگر سفری شکایات کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجوی

واضح رہے کہ عید کے دنوں میں مسافروں کا رش بڑھنے سے اوورچارجنگ کے واقعات سامنے آتے ہیں، تاہم نئی حکومتی نگرانی سے مسافروں کو ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔