عیدالاضحیٰ: ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی پلان تیار، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے عید الاضحیٰ کے لیے صفائی پلان تیار کر لیا جبکہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
فوٹو بشکریہ ایل ڈبلیو ایم سی سوشل میڈیا
Updated | Published May, 19 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے عید الاضحیٰ کے لیے صفائی پلان تیار کر لیا جبکہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

حکام کے مطابق عید قرباں کے موقع پر تقریباً 7 سے 8 لاکھ جانوروں کی قربانی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20 لاکھ سے زائد گھروں سے آلائشیں اور فضلہ اٹھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر کی 10 تحصیلوں اور 274 یونین کونسلز میں صفائی کا جامع نظام بنایا گیا ہے جبکہ عید کے چار روزہ آپریشن کے دوران 20 ہزار سے زائد ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں 15 لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کیے جائیں گے تاکہ آلائشوں اورفضلہ کو مناسب طریقے سے جمع کیا جا سکے۔

ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے عید کے ایام میں صفائی مہم کے دوران 450 ٹن چونا اور 19 ہزار لٹر فینائل بھی استعمال کیا جائے گا،عید کے موقع پر شہر بھر میں 1271 منی ڈمپرز، پک اپس اور 80 ٹرالیاں آلائشوں کو اٹھانے کے لیے متحرک رہیں گی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 103 عارضی کلیکشن پوائنٹس اور 30 ماڈل کیمپس قائم کرے گی جبکہ مجموعی طور پر 319 عید کیمپس بھی آپریشن کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

پلان کے مطابق پورے شہر کو دو سرکلز میں تقسیم کر کے ہر ٹاؤن کی الگ میپنگ کی گئی ہے جبکہ تمام کلیکشن پوائنٹس کو نقشے پر مارک کر کے ٹیموں کو لائیو ٹریک کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہر کلیکشن پوائنٹ سے فضلہ 4 گھنٹے کے اندر اندر اٹھایا جائے، عید کے تین دنوں میں 3 لاکھ ٹن سے زائد جانوروں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.90
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.14 ▼ 1.51
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 364.52 ▼ 2.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▲ 0.96
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.25
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 404,862 ▲ 2,337
Gold 22K Per Tola 371,124 ▲ 2,143
Gold 21K Per Tola 354,254 ▲ 2,045
Gold 18K Per Tola 303,647 ▲ 1,753
Silver Per Tola 5,088 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,505 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 ▼ 2.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں