پنجاب: عید پر عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published May, 19 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، بھوننے اور آلائشیں تلف کرنے کے ایسے طریقوں پر پابندی ہوگی جن سے ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہو۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران مختلف علاقوں میں سری پائے جلانے کے باعث شدید دھواں اور بدبو پیدا ہوتی ہے جو ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے صحت کے مسائل بھی پیدا کرتی ہے۔

حکام کے مطابق اس عمل سے پھیلنے والا دھواں فضا میں شامل ہو کر سانس، آنکھوں اور دیگر بیماریوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عید قربان سے قبل مویشی منڈیاں سج گئیں

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی اور ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مقررہ مقامات پر تلف کریں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لئے خصوصی صفائی آپریشن بھی جاری رکھا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.90
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.14 ▼ 1.51
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 364.52 ▼ 2.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▲ 0.96
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.25
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 404,862 ▲ 2,337
Gold 22K Per Tola 371,124 ▲ 2,143
Gold 21K Per Tola 354,254 ▲ 2,045
Gold 18K Per Tola 303,647 ▲ 1,753
Silver Per Tola 5,088 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,505 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 ▼ 2.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں