عید قربان سے قبل مویشی منڈیاں سج گئیں

Eid ul Adha Cattle Market
فائل فوٹو
Updated | Published May, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) عید قربان قریب آتے ہی شہر بھر کی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

تاہم اس بار جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے شہریوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔

لاہور کی ایل ڈی اے مویشی منڈی میں مختلف نسلوں کے چھوٹے اور بڑے جانور فروخت کیلئے لائے جا رہے ہیں۔ بیوپاریوں کے مطابق چھوٹے جانوروں کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ بڑے جانور ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ روپے تک میں دستیاب ہیں۔

دوسری جانب خوبصورت کالے اور سفید بچھڑوں کی جوڑی کیلئے 14 لاکھ روپے تک مانگے جا رہے ہیں، جس نے خریداروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

منڈی میں چولستانی نسل کے بیل بھی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کی قیمت دو لاکھ سے چار لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک، نقل و حمل اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانا مجبوری بن چکا ہے۔

شدید گرمی کے باوجود مویشی منڈیوں میں جانوروں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، تاہم خریداروں کی آمد ابھی محدود دکھائی دے رہی ہے۔ شہری مختلف منڈیوں کا رخ کر کے قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب دام میں اچھا جانور خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

بیوپاری پُرامید ہیں کہ عید قربان قریب آنے کے ساتھ خریداروں کی تعداد بڑھے گی اور انہیں جانوروں کی منہ مانگی قیمت مل جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.90
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.14 ▼ 1.51
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 364.52 ▼ 2.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▲ 0.96
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.25
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 404,862 ▲ 2,337
Gold 22K Per Tola 371,124 ▲ 2,143
Gold 21K Per Tola 354,254 ▲ 2,045
Gold 18K Per Tola 303,647 ▲ 1,753
Silver Per Tola 5,088 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,505 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 ▼ 2.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں