پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا سے روکا نہیں جا سکتا: فیلڈ مارشل
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج ہلاک
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جدید جنگ کی بدلتی نوعیت سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ضروری ہے، مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ،افسران و جوانوں سے ملاقات کی. آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا،فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو… pic.twitter.com/7Q8Rr6zKUR
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 19, 2026