پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنے پیسے وصول کئے؟

پٹرولیم لیوی
9 ماہ کے دوران حکومت نے عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کئے/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 12 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران حکومت نے عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کر لیے، جس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ یہ رقم پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر عوام سے حاصل کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک کھرب 37 ارب روپے وصول کیے گئے۔ فروری میں یہ وصولی ایک کھرب 20 ارب روپے رہی جبکہ جنوری کے دوران عوام سے ایک کھرب 24 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ایک کھرب 45 ارب روپے، اگست میں ایک کھرب 15 ارب روپے، ستمبر میں ایک کھرب 11 ارب روپے اور اکتوبر میں ایک کھرب 45 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے گئے۔ اسی طرح نومبر میں لیوی وصولی ایک کھرب 51 ارب روپے تک پہنچی جبکہ دسمبر میں یہ رقم ایک کھرب 57 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں اب تک 35 ارب روپے جمع کیے جا چکے ہیں، جبکہ حکومت نے اس مد میں 51 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے ہدف کے حصول کے لیے بھی مزید وصولیاں کرے گی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی اب حکومتی آمدن کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ حکومت بجٹ اہداف پورے کرنے اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی سے بڑی رقم حاصل کر رہی ہے، تاہم اس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کے اثرات صرف گاڑیوں کے ایندھن تک محدود نہیں رہتے بلکہ ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے خور و نوش، زرعی لاگت اور صنعتی پیداوار پر بھی پڑتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں