عیدالاضحیٰ کیلئے مویشی منڈیاں 13 مئی سے فعال کرنے کا اعلان

Lahore cattle market 2026
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published May, 6 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں مویشی منڈیوں کے قیام کا باقاعدہ آغاز 13 مئی سے کیا جا رہا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ بڑے عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

انتظامیہ نے غیرقانونی سیل پوائنٹس کیخلاف سخت کارروائی کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے مطابق شہر میں عارضی منڈیاں سگیاں (25 ایکڑ)، سپورٹس کمپلیکس واہگہ (50 ایکڑ)، برکی روڈ (20 ایکڑ)، ایل ڈی اے سٹی (65 ایکڑ) اور رائیونڈ (25 ایکڑ) پر قائم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ شاہ پور کانجراں میں قائم ماڈل مویشی منڈی مستقل بنیادوں پر فعال رہے گی جہاں جانوروں کی خرید و فروخت جاری رہے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام عارضی منڈیوں میں ٹینٹس، بیت الخلاء، مناسب لائٹنگ اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، آگاہی کیلئے مختلف مقامات پر معلوماتی بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو رہنمائی مل سکے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں پنجاب پولیس اور پیرا فورس تعینات ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو سروسز اور لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی

حکام کے مطابق غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مقررہ مقامات سے ہی قربانی کے جانور خریدیں تاکہ سہولت اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں