عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی
رواں ماہ کے اواخر میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ چھٹیوں کے حوالے سے دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی کیونکہ چاند کی رویت اور ہفتہ وار چھٹی ملا کر طویل چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کا انعقاد 17 مئی کی شام کو کیا جائے جس کے بعد عید کی حتمی تاریخ اور سرکاری تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق 17 مئی کو چاند نظر آنے کی صورت میں تو عید کی تعطیلات 27 سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) تک ہو سکتی ہیں اور ہفتہ و اتوار شامل ہونے سے یہ وقفہ 5 دن تک بڑھ سکتا ہے۔
دوسری صورت میں اگر ذی القعدہ کا مہینہ 30 روز کا پورا ہوتا ہے تو عید 28 اور 29 مئی (جمعرات اور جمعہ) کو ہونے کا امکان ہے جس کے ساتھ ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہو کر مجموعی طور پر 4 دن کی چھٹیاں بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار ہے جو حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی کی یاد میں دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کا تعلق حج کے اختتام سے بھی ہوتا ہے، جو اسلام کے بنیادی ارکان میں شامل ایک اہم عبادت ہے۔