عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لئے دائر درخواست پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 5 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (سنو نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لئے دائر درخواست پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لئے درخواست دائر کی۔

عدالت نے درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کر دی اور درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپنسری میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے، ٹرائل کورٹ ملاقاتوں پر کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں جوڈیشل تحویل میں نہیں، عمران خان سے ملاقات کے لئے اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں