خیبر پختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت ہونے کے باعث وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، بانی چیئرمین کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وفاق کے رویے کے خلاف 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کیس، علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز کو ہڑتال سے استثنیٰ ہو گا،آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا سے اپیل ہے کہ ہڑتال میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں۔