احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، جہاں مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سماعت شروع ہوئی تو علیمہ خان کی وکلاء کی جانب سے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی اور مقدمے کی سماعت کو 11 مئی تک ملتوی کر دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب میں تنظیمی حوالے سے بڑا فیصلہ
ذہن نشین رہے کہ 27 اپریل ہونے والی گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی تھی۔
عدالت نے ملزمہ علیمہ خان سمیت دیگر 10 ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج 4 مئی تک ملتوی کر دی تھی۔