پی ٹی آئی کا پنجاب میں تنظیمی حوالے سے بڑا فیصلہ
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے دستخط سے کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امجد خان نیازی کو پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ نعیم حیدر پنجوتھہ، شوکت محمود بسرہ، علی اعجاز بٹّر اور مہر عبدالستار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
چاروں ریجنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ساتھ براہِ راست رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی، صوبہ بھر میں پارٹی تنظیموں کی تکمیل اور فعالیت یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سمیت تمام الیکشن تیاریوں کی نگرانی کمیٹی کرے گی، پارٹی کے تمام ونگز کی سرگرمیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی،سیاسی ایونٹس کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی مانیٹرنگ بھی کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید
اسی طرح عدالتی کیسز میں قیدی کارکنان کی فلاح و قانونی معاونت کی نگرانی بھی کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گی، انصاف لائرز فیڈریشن کے ساتھ رابطے کے ذریعے قانونی امور فالو اپ کیے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پنجاب میں تنظیمی معاملات کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی ہفتہ وار رپورٹ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پیش کرنے کی پابند ہو گی۔