پرویز الہٰی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی
پی ٹی آئی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 4 2026 | Usman Dil Muhammad
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

صحافی نے چودھری پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی میں آپ کی شمولیت کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ خدا کا خوف کریں میرا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔

اس سے قبل چودھری پرویز الٰہی نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا اور مولانا احسان الحق کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں مولوی عامر احسان، مولوی عمر احمد اور مولوی عاصم احسان سے اظہار تعزیت کیا۔ مفتی احمد علی، راسخ الٰہی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سیاسی رہنما میاں احسان الحق انتقال کر گئے

چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، والدہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا بیشک بہت مشکل ہے، اللہ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

پرویزالٰہی، مفتی احمد علی اور راسخ الٰہی نے بعد ازاں امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سے بھی ملاقات کی بعدازاں مولانا عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں