معروف سیاسی رہنما میاں احسان الحق انتقال کر گئے
ان کے انتقال کء خبرسے سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جسے پارٹی کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میاں احسان الحق کی نماز جنازہ آج بروز اتوار عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بلاک اے، مسلم ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ میاں احسان الحق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک متحرک اور وفادار رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے، انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں پارٹی کیلئے طویل خدمات سرانجام دیں اور مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔
وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر عوام کی نمائندگی کرتے رہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھی سرگرم کردار ادا کیا۔
ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں احسان الحق ایک باوقار اور اصولی سیاستدان تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو دھچکا، شکیلہ وحید پیپلزپارٹی میں شامل
مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میاں احسان الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔