پی ٹی آئی کو دھچکا، شکیلہ وحید پیپلزپارٹی میں شامل
تفصیلات کے مطابق شکیلہ وحید نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا باضابطہ اجراء، چیک تقسیم
سیاسی حلقوں کے مطابق شکیلہ وحید کی پی ٹی آئی سے علیحدگی موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کے لیے ایک اہم نقصان قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنما مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیلہ وحید کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد مقامی سطح پر پارٹی کو سیاسی طور پر فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے لیے یہ پیش رفت ایک اور چیلنج بن سکتی ہے۔
پیپلزپارٹی قیادت نے شکیلہ وحید کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، اور نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔