وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا باضابطہ اجراء، چیک تقسیم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
فوٹو بشکریہ سرکاری میڈیا
Updated | Published April, 30 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے "وزیراعظم اپنا گھر سکیم " کا باضابطہ اجرا کر دیا۔

’وزیراعظم اپنا گھر سکیم ‘کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے، اس سکیم کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں پر ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کے درمیان بینک چیک تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر سکیم کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے، بجٹ میں بڑی چیزیں لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کو چھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے، گھر ہو تو اپنا،اس حوالے سے یہ تقریب انتہائی یادگار ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کے لیے قرض ہے، اس سکیم کے لیے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے، آئندہ 4 برس میں ہمارا ہدف 5 لاکھ گھروں کا ہے، سکیم کو کامیاب بنانے میں بے حد محنت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا اپنا گھر اسکیم کیلئے بڑا اقدام

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اکابرین اور نجی شعبے کی مشاورت سے سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے، آج کی اس تقریب میں ڈرائیور غلام حسین کو بھی گھر بنانے کیلئے قرض ملا، لوگوں کی بڑی تعداد جو اپنے گھر سے محروم ہے، اس سکیم کے تحت 10 مرلے کی زمین تک گھر بنایا جا سکے گا، ماہانہ بنیادوں پر سکیم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سکیم میں شامل بینکوں کو 14 اگست پر میڈل دیے جائیں گے، حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، مایہ ناز بر آمد کنندگان کو سفیر عمومی بنایا، 2 سال کیلئے بلیو پاسپورٹ دیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں