اسٹیٹ بینک کا اپنا گھر اسکیم کیلئے بڑا اقدام
مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہاؤسنگ قرض کی درخواستوں کو زیادہ سے زیادہ 15 ورکنگ دنوں میں مکمل نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو طویل تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نئی پالیسی کے مطابق قرض لینے والوں کے لیے ڈیٹ بوجھ کی حد 65 فیصد مقرر کر دی گئی ہے جبکہ قرض کی منظوری کے لیے درخواست گزار کی گھریلو آمدن کو بنیادی معیار بنایا جائے گا اس کا مقصد مالی دباؤ کو کم کرنا اور قرض کی واپسی کو قابلِ عمل بنانا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے حوالے سے بھی نئی شرائط نافذ کی ہیں کراچی میں 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد کے لیے اندرونی ویلیوایشن کی اجازت ہوگی جبکہ 50 لاکھ روپے سے زائد قیمت والی پراپرٹی کے لیے منظور شدہ ویلیوایٹر کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری خالقِ حقیقی سے جاملے
اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ہاؤسنگ فنانس کے نظام میں شفافیت لانا، قرضوں کے عمل کو تیز کرنا اور کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔