عیدالاضحیٰ کس دن ہو گی؟ رویت ہلال نے بتا دیا
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے سائنسی بنیادوں پر اندازہ لگایا ہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، 17 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر ملک کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویت ہلال کیلئے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو 17 مئی کی شام کو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، جس کے بعد یکم ذی الحجہ 18 مئی کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی، تاہم اگر بادلوں یا دیگر موسمی رکاوٹوں کے باعث چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور یکم ذی الحجہ 19 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کا مزید کہنا ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن منائے جانے کا قوی امکان ہے، جو مسلمانوں کیلئے خوشی اور یکجہتی کا پیغام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اپنا گھر سکیم: لنک پر کلک کر کے اپلائی کریں
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کی ایک اہم مذہبی تہوار ہے، جس میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔