ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیشرفت، عمران خان مرکزی ملزم قرار
بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کا کیس بینکنگ کورٹ کے جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں زیر سماعت ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے عمران خان اور دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس بھی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ببچ کیس کی سماعت کرے گا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کل مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اس سے قبل 18 مرتبہ تاریخیں پڑچکی ہیں، ہر مرتبہ پراسیکیوشن کی جانب سے التوا کی درخواست دی جاتی تھی، کبھی تبادلہ کبھی عذر اور کبھی بیماری کا بہانہ بنایا جاتا رہا ہے۔