کراچی: انٹر امتحانات کا آغاز

Karachi inter exams 2026 digital monitoring system
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اس بار پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

شہر میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں اس سال جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شفافیت اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو کے مطابق امتحانات میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، امتحانی عمل کے لیے مجموعی طور پر 175 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 130 صبح اور 45 شام کو شفٹ کے لیے مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 21 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دے کر وہاں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ 130 وجیلینس افسران اور 42 سپر وجیلینس افسران نگرانی پر مامور ہیں۔

اس بار امتحانی نظام میں نمایاں بہتری کے لیے ڈیجیٹل حاضری نظام متعارف کرایا گیا ہے جبکہ رئیل ٹائم نگرانی کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے امتحانی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے، اس کے علاؤہ سائنس کے پرچوں میں ای مارکنگ اور او ایم آر سسٹم کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موسمِ گرما کی تعطیلات 2026 سے متعلق اہم اپڈیٹ جاری

شدید گرمی کے پیش نظر طلبہ کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز کے قریب ایمبولینسز، فرسٹ ایڈ کی سہولت اور ریسکیو خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں، بورڈ حکام کے مطابق افسران خود امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے اور پرچہ ختم ہونے کے بعد جوابی کاپیوں کو اپنی نگرانی میں محفوظ طریقے سے منتقل کیا جائے گا۔

آج پہلے مرحلے میں بارہویں جماعت پری میڈیکل کے طلبہ سے نباتات کا پرچہ لیا جارہا ہے جبکہ امتحانات کا یہ سلسلہ 15 جون تک جاری رہے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں