پنجاب: موسمِ گرما کی تعطیلات 2026 سے متعلق اہم اپڈیٹ جاری

Punjab summer vacations 2026
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت 15 مئی کے بعد صورتحال اور تعلیمی ضروریات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کرے گی۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس وقت ایک تجویز زیر غور ہے جس کے تحت اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن تک کمی کی جا سکتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی نقصان کو پورا کرنا اور تدریسی وقت میں اضافہ کرنا ہے۔

منصوبے کے مطابق تعلیمی سال میں تدریسی دنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر تقریباً 190 دن کی جا سکتی ہے تاکہ نصاب کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستانیوں کے لیے نیا رہائشی پروگرام متعارف

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی کیلنڈر میں اصلاحات کے تحت سردیوں کی تعطیلات میں بھی 5 سے 6 دن کی کمی پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل تعطیلات طلبہ کی تعلیم پر منفی اثر ڈالتی ہیں اس لیے حکومت تدریسی وقت اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کو مستقل نہیں بنایا جائے گا بلکہ آئندہ چند ہفتوں میں وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد اسے ختم کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعہ کی چھٹی پہلے بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور توانائی کے بحران کے باعث متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت تعلیمی اداروں نے جزوی طور پر آن لائن تعلیم کا طریقہ اپنایا تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں