امریکی وفد کو پاکستان لانے والا طیارہ خاص کیوں؟
فائل فوٹو
April, 11 2026
(ویب ڈیسک): ایران سے جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان آنیوالا بوئنگ سی 32 اے طیارہ امریکی نائب صدر کے سفر کیلئے مخصوص ہے۔
طیارے سے خاتون اول، سیکرٹری آف اسٹیٹ ، صدر کی کابینہ اور کانگریس ارکان بھی سفر کرتے ہیں۔
مزید یہ کہ طیارہ اسپیشل آپریشنز، وی آئی پی ٹرانسپورٹ کیلئے 1998 میں متعارف کرایا گیا تھا، 28 سال پرانا بوئنگ سی 32 اے طیارہ درحقیقت بوئنگ 757 کی جدید شکل ہے جبکہ طیارہ کبھی کبھی وی سی 25 اے کی جگہ ائیر فورس ون کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا؟
دوسری جانب طیارہ اہم سیاسی عہدیداروں کو ایگزیکٹو ٹرانسپورٹ اور وسیع مواصلاتی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔