امریکی وفد نے آج صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر پرواز کی آمد میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کو ایک اسٹاپ اوور کرتے ہوئے امریکا سے 15 گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا، طیارہ پاکستانی وقت شام 5:47 اور امریکی وقت صبح 8:47 بجے میری لائن کے کیمپ اسپرنگ بیس سے روانہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سی 32 اے طیارہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا سفر طے کرکے میری لینڈ سے اسلام آباد پہنچا اور اس دوران طیارے نے ڈھائی گھنٹے پیرس میں قیام بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے
واضح رہے کہ طیارے نے نارمل روٹ سے سفر نہیں کیا بلکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی فضائی حدود کو نظر انداز کیا اور طیارہ جارجیا، آذربائیجان اور ترکمانستان سمرقند سے ہوتے ہوئے تاجکستان پہنچا۔
افغانستان کی طویل فضائی حدود کو نظر انداز کرتے ہوئے طیارہ 10 بجے چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، پاکستانی فضائی حدود میں امریکی طیارے کا ائیر فورس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، امریکی ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے نے 10:33 بجے نورخان ائیربیس پر لینڈ کیا۔