سائبر ہراسمنٹ کے خلاف پنجاب میں نیا نظام نافذ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
مریم نواز نے صوبے میں سائبر کرائم کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر خصوصی سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دی/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ کے کیسز میں اضافے کے باعث صوبے میں سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سائبر کرائم کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر خصوصی سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی، جس کے تحت متاثرہ افراد کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے شکار بچوں کو شکایت درج کروانے کے لیے تھانے یا سرکاری دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کی سہولت کیلئے موبائل یونٹس خود ان تک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

حکام کے مطابق کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ورچوئل پولیس اسٹیشن کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرا سکیں گی جبکہ متاثرہ افراد کی شناخت کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا تاکہ انکی عزت اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سائبر جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے مطابق عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔