ایران، امریکہ جنگ بندی، پاکستانی قیادت کیلئے نوبیل انعام
فائل فوٹو
April, 8 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے بعد پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکا اور ایران نے پاکستان کے وزیراعظم کی درخواست پر جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اسکولوں کیلئے نئے نصاب کی منظوری
رپورٹس کے مطابق سابق اطالوی وزیراعظم پاؤلو جینٹیلونی نے کہا کہ ایران-امریکا جنگ بندی کے لیے پاکستان کو نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے۔
دنیا بھر کے رہنماؤں نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔