پنجاب: اسکولوں کیلئے نئے اوقات اور شیڈول کا اعلان
Punjab school timings
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا گیا ہے۔

یکم اپریل 2026 کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے دن تمام اسکولز اگلے احکامات تک بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کے ہفتہ وار تعطیلات کے طور پر برقرار رہیں گے۔

نئے شیڈول کے تحت اسکول پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔ سنگل شفٹ اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کام کریں گے جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی کلاسز 8:00 بجے سے 12:30 بجے تک اور دوپہر کی شفٹ 1:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ چار تعطیلات کا اعلان

نوٹیفکیشن میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اوقات اور شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

یہ نیا نظام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔