تقریب میں سندھ بینک، سندھ ڈیولپمنٹ فنڈ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے تاکہ اس منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا، شہری آمد و رفت کو بہتر بنانا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ٹرانسپورٹ اسکیموں کو مسلسل وسعت دے رہی ہے جن میں پنک بس سروس اور الیکٹرک بسوں کا آغاز شامل ہے جنہیں عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ چار تعطیلات کا اعلان
پنک بس منصوبے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر خواتین ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کے ذریعے چلایا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی نقل و حرکت میں بہتری کے لیے پنک ای وی اسکوٹرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔
انہوں نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خریداری کے عمل میں الیکٹرک وہیکلز کو ترجیح دے رہی ہے۔