ساہیوال میں مقامی تعطیل کا اعلان
فائل فوٹو
March, 28 2026
(ویب ڈیسک): ضلع ساہیوال کے ڈپٹی کمشنر نے یکم اپریل 2026 کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیل ضلع ساہیوال کی حدودِ ریونیو میں نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعطیل ساہیوال کے علاقے کمیر میں ہونے والے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرض، بڑی خبر آگئی
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق محکمہ تعلیم کے امتحانات یا کسی اور سرکاری ذمہ داری پر نہیں ہوگا جو مجاز اتھارٹی کی طرف سے تفویض کی گئی ہو۔
یہ حکم 27 مارچ 2026 کو جاری کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ سرکاری دفاتر اور محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں
ایم جی کی مشہور گاڑی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع
June, 4 2026
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا
June, 4 2026
چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
June, 3 2026
پنجاب: کاروبار کے اوقات دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
June, 3 2026