تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور ترکی سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 20 مارچ 2026 کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان کے 30 روزے مکمل کیے گئے۔
جمعہ کو عید منانے والے دیگر ممالک میں مالدیپ، لبنان، فلسطین، یمن اور عراق شامل ہیں۔ افریقی ممالک جیسے سوڈان، نائجیریا، سینیگال اور کیمرون نے بھی جمعہ کو عید کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
افغانستان، نائجر اور مالی میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج (جمعرات 19 مارچ کو) عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہاں ہفتہ 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ کئی ممالک میں اب بھی چاند دیکھنے کا عمل جاری ہے، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عمان اور مصر شامل ہیں۔ ان ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کے بعد ہی عید کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
دنیا بھر میں عیدالفطر کا انحصار شوال کے چاند کی رویت پر ہوتا ہے۔ متعلقہ ممالک کی سرکاری رویتِ ہلال کمیٹیاں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر رمضان کے اختتام اور عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتی ہیں۔