مشرق وسطیٰ کی صورتحال: مزید 101 پروازیں منسوخ
مشرق وسطیٰ کی صورتحال
ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانیوالی 101 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے بیرون ممالک جانے والی پروازوں کا شیڈول بدستور بری طرح متاثر، گزشتہ روز بھی 101 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں عرب امارات، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق اور آذربائیجان کے لیے پروازیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس سے گزشتہ روز بھی مشرق وسطیٰ جانیوالی 101 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جس کے بعد 18 روز کے دوران اب تک تقریباً2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں

ذرائع نے بتایا کہ منسوخی کے باعث متعدد مسافروں کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹس سے واپس گھروں کو جانا پڑا اورانہیں مالی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ائیر لائنز نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل پروازوں کی مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔

دریں اثناء عرب امارات کیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل ہو گیا۔ ادھر برطانیہ کی ائیر لائن نے نہ صرف دبئی بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کیلئے بھی پروازیں 31 مئی تک معطل کردی ہیں، دوحہ قطر کیلئے فلائٹس اپریل کے آخرتک جبکہ ابوظہبی کیلئے پروازیں مزید طویل مدت تک بند رہیں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں تاہم اب پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
 

ضرور پڑھیں